• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالی کرائے گئے ٹاور بلاکس میں موجود افراد کو جگہ لازمی خالی کرنی ہوگی، کونسل

لندن (پی اے) کیمڈن کونسل نے کہا ہے کہ گرینفل ٹاور میں آتشزدگی کے باعث ہونے والی تباہی کے باعث فائر سیفٹی کی تشویش پر خالی کرائے جانے والے چار ٹاور بلاکس میں اب تک موجود افراد کو یہ جگہ لازمی طور پر چھوڑ جانے کے لئے کہا جائے گا۔ نارتھ لندن میں چالکوٹس سٹیٹ کلیئر کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز حکومت کے اس اعلان کے بعد ہوا کہ کلیڈنگ کے نمونے جمع کرانے کے لئے ہدایات پر تمام34کثیرالمنزلہ عمارات آتش پذیری ٹیسٹس میں ناکام ہیں۔ یہ عمارت ملک کی17مقامی اتھارٹیز میں واقع ہیں۔ ان میں مانچسٹر، پلائی متھ، پورٹس متھ اور لندن میں کیمڈن، بارنیٹ، برینٹ اور ہونسلو شامل ہیں۔ وزیر کمیونٹیز ساجد جاوید نے مقامی اتھارٹیز اور ہائوسنگ ایسوسی ایشن پر زور دیا ہے کہ وہ ہنگامی معاملے کے طور پر نمونے جمع کرنے کا عمل جاری رکھیں کیونکہ14جون کو نارتھ کینسنگٹن میں گرینفل ٹاور پر آتشزدگی کے بعد کم از کم79افراد کی ہلاکت کے بعد سے ملک گیر سیفٹی آپریشن متعارف کرایا جا چکا ہے۔ کیمڈن کونسل لیڈر جارجیا گائولڈ کی جانب سے یہ کہے جانے کے بعد کہ تقریباً3000چالکوٹس رہائشیوں کو کئی ہفتوں تک عارضی رہائش گاہوں میں قیام کرنا پڑے گا کیونکہ اتھارٹی60فلیٹس کو کلیئر کرنے کے لئے غیر معمولی اقدام کر رہی ہے۔

تازہ ترین