• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریٹی پیٹل نے پارٹی لیڈر ہونے کی قیاس آرائی کی تردید کرنے سے انکار کردیا

لندن (پی اے) پریٹی پٹیل نے اس قیاس آرائی کی تردید کرنے سے انکار کردیا ہے کہ وہ ٹوری پارٹی لیڈر شپ کے لیے مقابلہ کریں گی۔ انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ سیکرٹری نے کہا ہے کہ وہ اس خیال سے اتفاق نہیں کرتیں کہ تھریسامے اگلے الیکشن پر ٹوری لیڈر نہیں ہوں گی۔ بہرحال انہوں نے سنڈے ٹیلی گراف میں ان رپورٹوں کے بعد کہ وہ اگلی کنزرویٹو لیڈر ہوسکتی ہیں، لیڈر بننے کے امکان کو رد نہیں کیا۔ وہ آئی ٹی وی کے پیٹسن آن سنڈے پروگرام میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ کچھ کنزرویٹو ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ مسز مے اگلے الیکشن پر پارٹی کی لیڈر نہیں ہوں گی۔ انہوں نے جلد الیکشن کرانے کے لیے وزیراعظم کے فیصلے کا دفاع کیا اور کہا کہ یہ غلطی نہیں تھی۔ 80فیصد عوام نے ان پارٹیوں کو ووٹ دیا جو یورپی یونین سے علیحدگی کی خواہش مند ہیں اور اس لیے الیکشن کرانے کا فیصلہ غلط نہیں تھا۔

تازہ ترین