• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولٹن کے ممتازسماجی رہنما راجہ انور خان انتقال کرگئے

بولٹن(ابرارمغل)بولٹن کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان سوسائٹی کے سابق صدر اور مکہ مسجد کے بانی حاجی راجہ محمد انور خان مختصر علالت کے بعد اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گھر پر ہی انتقال کرگئے،مرحوم کی نماز جنازہ مکہ مسجد میں سید تصور حسین شاہ نے پڑھائی جس میں برطانیہ بھر سے سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ مرحوم کے انتہائی قریبی عزیز راجہ ریاض خان نے آزاد کشمیر سے برطانیہ آکر خصوصی طور پر شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔مرحوم کا تعلق ضلع کوٹلی کے علاقے کجلانی کے ممتاز کشمیری گھرانے اور مشہور قبیلے گھکھڑ راجپوت سے تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ برطانیہ میں گزرا برطانیہ پہنچنے کے بعد ابتدائی عرصہ بریڈ فورڈ میں گزرا اور بعدازاں انہوں نے بولٹن میں منتقل سکونت اختیار کرلی جہاں انہوں مختلف سول سروسز میں ملازمت کی مرحوم نے ملازمت کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کے لئے کئے جانے والے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔ مرحوم نے بولٹن کی پہلی مکہ مسجد کاسنگ بنیاد بھی رکھا۔مرحوم کی اچانک وفات پر نارتھ ویسٹ کے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی، ایم ای پی سجاد کریم ،راجہ افضل خان، بیرسٹر ممتاز حسین ،ثالث رضا کیانی،کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چیئرمین راجہ محمدادریس، مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی، تحریک حق خودارادیت نارتھ ویسٹ کے چیئرمین سالار ممتاز احمد چشتی اور تحریک حق خودارادیت برطانیہ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ مرحوم ایک بزرگ رہنما تھے مرحوم نے بولٹن کے مسلمانوں کے لئے بڑا کام کیا خاص طور پر دینی تعلیم و تدریس کے سلسلے میں ان کے کردار کوبھلایا نہیں جا سکتا۔ پیپلز پارٹی برطانیہ کے سابق چیف آرگنائزر حاجی گلزار خان، سابق ریکارڈ سیکرٹری برطانیہ نصراللہ مغل، بولٹن کے سابق صدر چوہدری ندیم اقبال سمیلہ اور حاجی ناصر محمود شیر نے کہا کہ بولٹن کی مسلمان کمیونٹی ایک بلند پایہ رہنما سے محروم ہوگئی۔ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ برطانیہ کے چیئرمین راجہ ریاض بڑالوی اور سینئر نائب صدر شیخ سرفراز حسین نے کہا کہ مرحوم نے مقامی مسلمانوں کے حقوق کے لئے زبردست کام کیا۔ بولٹن کونسل کے کونسلرز راجہ محمد ایوب، راجہ محمد اقبال، چوہدری اختر زمان، مدثر دین اور سابق کونسلر راجہ انصار حسین نے کہا کہ مرحوم اخلاص اور محبت کا پیکر تھے ۔مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل الرحمٰن، راجہ شاہنواز خان اور راجہ فضل مجدد نے مرحوم کی وفات کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے ان کی دینی کاوشوں کو سراہا۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بولٹن کے صدر راجہ محمد شفیق پوتا، راجہ بشارت خان، راجہ طارق خان اورراجہ محمد الیاس نے کہا کہ مرحوم دین کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے عظیم انسان تھے۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم، مولانا عبدالرزاق راجہ طلعت جمیل اورراجہ ظفراقبال نے کہا کہ مرحوم اعتدال پسند خیالات کی وجہ سے تمام کمیونٹیز میں یکساں مقبول تھے۔ مرحوم کی موت پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں راجہ محمد اعظم، راجہ محمد طفیل، راجہ کمال خان، راجہ غلام رسول ایڈووکیٹ، علامہ احمد نثار بیگ قادری، انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاری جاوید اختر، ولورہمٹن سے راجہ ذوالقرنین خان، راجہ عظیم اللہ، راجہ آفتاب خان، لوٹن سے سید کرامت حسین شاہ، راجہ محمد اسحٰق، خلیفہ مشتاق حسین جبکہ آزاد کشمیر سے تعزیتی پیغامات بھیجنے والوں میں سابق وزیرتعلیم آزاد کشمیر مطلوب انقلاب، سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر راجہ آفتاب اکرم سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی، خورشید احمد قادری، جاوید احمد قادری اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین