• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر پر برطانیہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو سید ابن عباس کی مبارکباد

لندن (جنگ نیوز) پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے عیدالفطر کے موقع پر برطانیہ میں برٹش پاکستانیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے یہ بڑی بڑی خوشی اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں پر شکر ادا کرنے کا دن ہے۔ یہ فیسٹیول ہم سے اس کا متقاضی بھی ہے کہ ہم ایثار و ہمدردی، سخاوت کی اقدار کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاکستان قومی زندگی کے لیے تمام شعبوں میں ترقی کررہا ہے، چاہے وہ اکنامک ٹرن آئوٹ ہو یا بہتر سیکورٹی انوائرمنٹ یا روسیٹ کلچر کا منظرنامہ، انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹ کی لیگ جوائن کرنے کے بعد انٹر نیشنل فنانشل انسٹی ٹیوشنز اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی معیشت کے مستقبل کے بارے میں مثبت اشارے دیے ہیں۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹس میں سے ایک ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں ہمارا سیکورٹی انوائرمنٹ بہتر ہوگیا ہے۔ عیدالفطر کی خوشی کے موقع پر ہمیں اپنے ہیروز سویلین اور آرمڈ فورسز کے شہدا کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح قابل فخر کارنامہ ہے اور دنیا بھر میں کرکٹ کے مداحوں کے لیے باعث مسرت ہے۔ اس کامیابی کو طویل عرصے یاد رکھا جائے گا۔ میں آپ اور آپ کی فیملیز کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین