• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے دنوں میں ویمزلو روڈ پرہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی

مانچسٹر (ابرار حسین) گریٹر مانچسٹر پولیس نے عید کا تہوار پرامن منانے کے لئے عوام سے کہا ہے کہ ویمزلو روڈ پر ہلڑ بازی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں افراد جن میں بچے اور نوجوان بھی شامل ہوتے ہیں، مانچسٹر کی مصروف شاہراہ ویمزلو روڈ کا رخ کرتے ہیں جہاں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے اور وہاں آکر گاڑیوں کا ہارن بجا کر اور ربن سکڈ کرکے لوگوں کا امن تباہ کرتے ہیں۔ گریٹر مانچسٹر اس امر کو یقینی بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ مقامی کمیونٹیز اور وہاں آنے والے افراد محفوظ رہیں اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر نہ ہو سکے۔ پولیس فورس ریشیوم ٹریڈرز کونسل آف ماسک اور مانچسٹر کونسل کے تعاون سے کام کر رہی ہے اور اس کے علاوہ ہمیں مسلم کمیونٹی کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور ہم ان تعلقات کو مزید فروغ دے کر یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مانچسٹر کا رخ کرنے کی بجائے اپنے اپنے شہر میں رہ کر عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوں۔

تازہ ترین