سلاو (اورنگزیب چوہدری ) بیرسٹر اظہر چوہان کی طرف سے ان کی رہائش گاہ پر تقریب کا انعقاد ہوا،مہمان خصوصی ڈاکٹر پیر شہزادہ فضیل عیاض قاسمی موہڑہ شریف اور ان کے برادار اکبر پیر جہان زیب بادشاہ تھے تقریب میں مقامی کونسلرز سابق میئرز کمیونٹی رہنماؤں سیمت ہر مکتبہ فکر کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر پیر شہزادہ فضیل عیاض قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دین و دنیا میں حقیقی کامیابی اور سکون اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل کر کے حاصل کر سکتے ہیں، برطانیہ میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں دہشت گردوں کا مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ہمیں نفرتوں تلخیوں کو بھلا کر محبت بھائی چارے برداشت اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کا عہد کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں دین اسلام کے زریں اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمیں اس سال موقع میسر ہوا کہ ہم سب رمضان المبارک کی خصوصی برکات سے مستفید ہوئے اور اللہ تعالٰی کے خاص فضل و کرم کے ذریعے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی رحمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دین اور دنیا کو بہتر بنانے کا موقع ملا تقریب میں خصوصی طور پر ذکر و اذکار اور نعت رسول مقبول کے ذریعے شرکاء تقریب کے دلوں کو خوب گرمایا گیا ، تقریب کے میزبان بیرسٹر اظہر چوہان نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اپنے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اس محفل کو رونق بخشی انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر پیر شہزادہ فضیل عیاض قاسمی کے چیرٹی کے کاموں اور بالخصوص پاکستان میں آنکھوں کے علاج کے لئے قائم ہسپتال میں غریبوں کے لیے مفت علاج کے سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے چیرٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے تقریب میں سابق میئر کونسلر چوہدری شفیق، سابق میئر راشد جاوید بٹ، کونسلر ظفر عجائب، کونسلر چوہدری نذیر، کونسلر شریف ممتاز، کاروباری شخصیت چیرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق، سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری شعبان، سابق کونسلر نذر لودھی، اظہر قریشی، چوہدری مطلوب، سابق چیئرمین لیبر پارٹی راجہ صفدر علی، ملک مزمل حسین، کونسلر الطاف بٹ، سابق صدر پی ڈبلیو اے چوہدری افتخار احمد ندیم شبیر ایڈووکیٹ محمد ایوب ایڈووکیٹ، ایاز صادق، حاجی محمد شبیر، چوہدری ظفر اور چوہدری اصغر سیمت دیگر کمیونٹی راہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی