• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمائل ایڈ کی جانب سے مقامی ہال میں افطار ڈنر کا اہتمام

مانچسٹر (ذوالفقار علی مہر/غلام مصطفیٰ مغل) نوجوانوں کی تنظیم سمائل ایڈ کی جانب سے پاکستان و دیگر کمیونٹیز کے لئے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مقامی ہال میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں نہ صرف مسلم و پاکستانی کمیونٹی کے اہم اداروں کے سربراہوں اور ریپریزینٹیٹو کو بھی مدعو کیا گیا تھا جس میں انہوں نے بھرپور شرکت کرکے اس بات کا ثبوت دیا کہ پاکستانی و مسلم کمیونٹی برطانیہ کی معاشی خدمت کر رہی ہے بلکہ یہ برطانیہ کے حالیہ مشکل وقت میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔ سمائل ایڈ کی جانب سے جس قسم کی یہ کاوش کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی کیونکہ اس میں نہ صرف سماجی، سیاسی، مذہبی، تنظیموں نے شرکت کی بلکہ پہلی مرتبہ برطانیہ کے اہم اداروں نے بھی شرکت کی جس میں برٹش آرمی، گریٹر مانچسٹر پولیس، سینٹ جونز ایمبولینس، فائر بریگیڈ سروس، برٹش سکائوٹس، برطانیہ کی چیئرٹی برناڈوز، ہوم لیس کا سرگرم ادارہ سینٹر پوائنٹ و دیگر نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان نژاد برطانوی نوجوان بھائیوں کی اس کوشش اور کاوش کو سراہا۔ اس پروگرام کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف جو منفی پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے اس کا مثبت جواب دینا اور دنیا کو بتانا کہ ہم مسلمان خاص کر نوجوان طبقہ ایسے انسان سوز واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور ہم نے سفید فام کمیونٹیز و دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر مقررین و مہمان خصوصی کی حیثیت سے ٹونی لائیڈ ایم پی، افضل خان ایم پی، واجد خان ایم ای پی، اینڈریو سٹیفنسن ایم پی، ڈاکٹر ظہور احمد قونصل جنرل پاکستان مانچسٹر، برٹش آرمی کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل ایلکس کولربن، خادم حسین، باکسر عامر خان تھے۔ اس پروگام کے میزبان و سمائل ایڈ کے ڈائریکٹر نوجوان محمد ابو بکر سرور نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر بیحد خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی اس کوشش سے تمام مسلم کمیونٹیز کا دیگر کمیونٹیز و برطانوی اداروں کو جس طرح یکجا کرکے دنیا کو جو پیغام دیا گیا ہے یہ ایک مثبت قدم ہے۔

تازہ ترین