• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا کارڈز کی ڈلیوری پر اضافی چارجز وصول نہیں کررہے، پاکستان ہائی کمیشن کی وضاحت

لندن (جنگ نیوز)پاکستان ہائی کمیشن لندن نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی وضاحت کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن نادرا کارڈز کی ڈلیوری پر 10پونڈ اضافی چارج کررہا ہے۔ ہائی کمیشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کوئی اضافی فیس درخواست گزاروں کو نادرا کارڈز ڈلیوری پر چارج نہیں کررہا ہے۔ نائیکوپ کارڈز کی نارمل پراسس فیس نادرا سرجریز کے دوران 82پونڈ ہے جس میں تمام پروسسینگ فیس بشمول ڈلیوری چارجز ہیں۔ مزید برآن درخواست گزاروں سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ ہائی کمیشن نے مزید وضاحت کی کہ حالیہ کچھ سرجریز کے دوران کورئیر سسٹم میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے درخواست گزاروں کو ان کے نادرا کارڈز ان کے ایڈریسز پر ڈلیور کرنے کے بجائے ہائی کمیشن کو براہ راست بھیج دیئے گئے تھے۔ ہائی کمیشن نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے درخواست گزاروں کو بلاتاخیر کارڈز کی ڈلیوری کیلئے انتظامات کئے۔

تازہ ترین