• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرحوم تاج دین کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام

ڈبلن(نماندہ جنگ) منہاج القرآن آئر لینڈ کے تاحیات رفیق اور آئر لینڈ کی معروف شخصیت محمد یوسف کے والد مرحوم تاج دین کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ان کی رہائش گاہ کارلو میں حلقہ ذکرو نعت، افطاری اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن آئر لینڈ کے رفقاء و اراکین ، عہدیداران کے علاوہ ملک بھر سے اور مقامی اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔محفل کا آغاز منہاج القرآن کے ایگزیکٹو مرزا رضوان بیگ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا نعت رسول مقبول کی سعادت وسیم بٹ نے ادا کئے۔ پیر شیراز حسین قادری نے قرآن سنت کی روشنی میں ایصال ثواب کی شرعی حیثیت کے حوالے سے نہایت مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایصال ثواب سے مرادہے کہ کوئی شخص اپنے کسی عمل صالح کا ثواب کسی دوسرے کو پہنچائے آخر میں محمد یوسف نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اس محفل میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں پیر شیراز، سولیسٹر چوہدری عمران خورشید، عتیق باجوہ، سید قاسم شاہ، وسیم بٹ ، مرزا رضوان ، ڈاکٹر مدثر ثاقب ، محی الدین، امتیاز خان، مدثر، ثالث حسین، عرفان، چوہدری عجائب، خالد خان، زوہیب بٹ قادری، دانیال بٹ، اسدعلی، حسن یوسف، علی عمران یوسف ، ثاقب، عامر، جاذب ، محمد یونس اوردیگر افراد شامل تھے۔

تازہ ترین