• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزگار اور زرمبادلہ فراہم کرنے والے شعبوں پر توجہ دی جائے

اسلام آباد (آئی این پی ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سجاد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں روزگار پیدا کرنے اور زرمبادلہ فراہم کرنے والے شعبوں پر توجہ دی جائے تاکہ عالمی منڈی میں ملکی مصنوعات مقابلہ کرسکیں بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ توانائی کا بحران حل ہونا ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے حکومت اس شعبے میں بھرپور توجہ دے اور ٹیکسوں کے اضافی بوجھ کو کم کرے الجھے ہوئے اور پیچیدہ قوانین بھی ملکی معیشت کی ترقی کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے کلیدی شعبہ کو موجودہ بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا حکومت برآمدات کی بہتری کے لیے 180 ارب کے برآمدی پیکیج پر توجہ دے انھوں نے کہا کہ ملکی برآمدات مسلسل گر رہی ہیں جس کا نوٹس لیا جانا بہت ضروری ہے برآمدکنندگان کے مسائل کیے بغیر اس شعبے کی بہتری نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے لیے کاٹن کے شعبہ کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت غیر ضروری درامدات کی حوصلہ شکنی کرے اور فیصلوں پر عمل بھی کرے جس سے درامدی بل میں کمی آئے گی۔ تعیش اور خورد و نوش کی غیر ضروری درآمدات کی مزید حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی زرمبادلہ کا ضیاں روکا جا سکے انہوں نے کہا کہ لبرل امپورٹ پالیسی کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ ضرورت سے زیادہ بڑھ گیا ہے غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے جس سے مقامی کاروبار ترقی کریں گے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں درآمد شدہ مچھلی دہی، مکھن، پنیر، شہد اور بعض دیگر ڈیری مصنوعات اور درجنوں اقسام کے پھلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو بڑھا یا جائے اسی طرح کارن فلیکس، ڈبل روٹی، بسکٹ، میکرونی، اچار ، سبزیوں ، ڈرائی فروٹ اور فروٹ جوس ،کافی، سویا سوس، کیچپ، آئس کریم ، سپرپ، سکوائش، منرل واٹر، بیوریجزوغیرہ پر بھی ڈیوٹی میں فوری طور پر مزید اضافہ کیا جائے۔

تازہ ترین