• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک اور مالیاتی ادارے5جبکہ اسٹاک ایکسچینج 6 روز کی تعطیلات کے بعد آج کھلیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے پانچ روز کی تعطیلات کے بعدجمعراتکو دوبارہ کھل جائیں گے۔ حکومت کی طرف سے عید الفطر کی مناسبت سے 26تا 28جون (پیر تا بدھ )تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل ہفتہ اور اتوار معمول کی دو تعطیلات کے باعث بینک اور مالیاتی ادارے مجموعی طور پر پانچ روز بند رہے ۔تاہم اسٹیٹ بینک کی طرف سے عوام کی سہولت کیلئے بینکوں کی کچھ برانچیں ہفتہ کے روز بھی کھلی رہی تھیں۔علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج چھ روز بعد آج (جمعرات )کے روز دوبارہ کھلے گی ۔انتظامیہ کی طرف سے جمعتہ الوداع کے موقع پر بھی ا سٹاک ایکسچینج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جسکے باعث 23تا28جون چھ روز بند رہنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات سے دوبارہ کاروباری سر گرمیوں کا آغاز ہوگا ۔

تازہ ترین