• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اقدامات سے درآمدی بل میں کمی آئیگی، شاہد رشید بٹ

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد چیمبر آف ا سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے مختلف غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے مثبت اقدامات کئے ہیں جس سے درآمدی بل میں کمی آئے گی۔ تعیش اور خورد و نوش کی غیر ضروری درآمدات کی مزید حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی زرمبادلہ کا ضیاں روکا جا سکے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ لبرل امپورٹ پالیسی کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ ضرورت سے زیادہ بڑھ گیا ہے جبکہ برامدات درامدات سے نصف بھی نہیں۔ غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے امپورٹ ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے جس سے مقامی کاروبار ترقی کریں گے جس سے روزگار اور محاصل میں اضافہ ہو گا ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں درامد شدہ مچھلی کی کوئی ضرورت نہیں اسلئے اس پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کو پچیس فیصد سے بڑھا کر تیس فیصد کیا جائے۔ درآمد ہونے والے دہی، مکھن، پنیر، شہد اور بعض دیگر ڈیری مصنوعات اور درجنوں اقسام کے پھلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو بھی بیس فیصد کرسے بڑھا کر تیس فیصد کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ کارن فلیکس، ڈبل روٹی، بسکٹ، میکرونی، اچار ، سبزیوں ، ڈرائی فروٹ اور فروٹ جوس ،کافی، سویا سوس، کیچپ، آئس کریم ، سپرپ، سکوائش، منرل واٹر، بیوریجزوغیرہ پر بھی ڈیوٹی میں فوری طور پر مزید اضافہ کیا جائے۔جبکہ پرفیوم، پل سٹک، نیل پالش، مختلف کریموں اور پاوڈرز، ٹانکس، شیمپو، شیونگ کریم اور ٹوتھ پیسٹ ،چمڑے کے سامان، جوتوں، کھیلوں کے سامان، پنکھوں، ائیر کنڈیشنرز، کراکری، اسلحے اور فرنیچر، کھیلوں کے سامان وغیرہ پر بھی ڈیوٹی میں اضافہ کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین