• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے تحت ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنانے کے اقدامات

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنایا جارہاہے جس پر گیارہ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔اس منصوبے کے تحت ایک ہزا ر چھ سو ستاسی کلومیٹر طویل کراچی پشاور ریلوے لائن کی مکمل مرمت کی جائے گی جس پر تین ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ریلوے کو جدید بنانے سے ٹرین کی رفتار بڑھ کر ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔ٹرین کی موجودہ رفتار ساٹھ سے ایک سو پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔سی پیک کے تحت ریل کی دوسری پٹریوں کو بھی جدید بنایا جارہاہے جبکہ پاکستان کے ریلوے نیٹ ورک کو چین کے جنوبی علاقےژن جیانگ کے ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کردیا جائے گا۔

تازہ ترین