• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید تعطیلات :برانچوں میں قائم 80فیصد سے زائد اے ٹی ایمز غیر فعال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سخت ہدایات کے باوجود شہر کے 80فیصد سے زائد برانچز میں موجود اے ٹی ایمز میں رقم عید کے پہلے روز ہی ختم ہوگئی تھی تاہم بعض بینکوں کی جانب سے اے ٹی ایم میں رقم فراہم کی گئی جبکہ بڑے بڑے اسٹورز اور پیٹرول پمپ پرموجود اے ٹی ایمزمیں رقم جزوی طور پر ختم ہوگئی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، تفصیلات کے مطابق بینکوں کی جانب سے رقم حاصل کرنے کے طریقےکو محفوظ تر بنانے کے لئے اب پیٹرول پمپس اور بڑے اسٹورز اوربڑی بڑی کمرشل بلڈنگوں کے علاوہ اسپتالوں میں بھی اے ٹی ایم نصب کردئیے ہیں ، بڑے بڑے اسٹورز پر بینکوں کے اے ٹی ایم خاصا بزنس کررہے ہیں ، اور ان میں عید کی تعطیلات کے موقع پر تقریباً رقم بھی دستیاب تھی ، لیکن صارفین کو سب زیادہ پریشانی برانچوں میں لگے ہوئے اے ٹی ایم سے ہوئی ایک صارفین نے بتایا کہ گلستان جوہر میں واقع دس مختلف برانچوں میں جا کر رقم لینے کی کوشش کی لیکن کسی اے ٹی ایم میں رقم نہیں تھی ،پھر میں آغا خان اسپتال گیا جہاں اے ٹی ایم سے رقم مل گئی ، جبکہ بڑے بڑے اسٹورز پر نصب اے ٹی ایم کے ذریعے صارفین کو رقم کی فراہمی کے لئے بینکوں نے ٹیمیں تشکیل دےرکھی تھیں ، جو برانڈ ڈ بڑ ے اسٹورز میں اے ٹی ایم خالی ہونے پر فوراً رقم کی فراہمی کو یقینی بنانا رہے تھے ، اے ٹی ایم میں رقم نہ ہونے اور لنک ڈاؤن ہونے کے سلسلے میں بینکوں نے مؤقف اختیار کیا ہے جہاں رقم یقینی طور پر فراہم کی گئی وہاں لنک ڈاؤن ہونے کی کوئی شکایات نہیں ہے ، اصل میں جس برانچ اور بینک کا اے ٹی ایم دوسری بینک کی برانچ چارجز کریں گے تو صارفین کے زیادہ دباو ٔکے باعث سسٹم آہستہ ہوجاتا ہے ، بینکوں کا موقف تھا کہ دورداز علاقوں میں رقم کی فراہمی میں کچھ مسائل تھے،بینکوں کا موقف تھا کہ خریداری کے تقریباً تم بڑے بازاروں اور سپر اسٹورز پر رقم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، جبکہ برانچوں میں اے ٹی ایم میں رقم ختم ہونے کی شکایات ملی ہیں ، جہاں پر رقم کی ری فلنگ مشکل تھی ،صارفین کا کہنا تھا کہ ان کو اسٹورز پر قائم اے ٹی ایم سے رقم مل گئی لیکن باقی مضافات اور دور دراز علاقوں میں 80 فیصد برانچوں میں عید کے پہلے ہی روز رقم ختم ہوچکی تھی ۔

تازہ ترین