• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید تعطیلات کے دوران قطری دارالحکومت کے زیادہ تر ہوٹل خالی رہے

دوحا (اے پی پی) قطر کے دارلحکو مت دوحا میں عید کے موقع پر زیادہ تر ہوٹل خالی رہے۔ایک فائیواسٹار ہوٹل کے عہدے دار نے بتایا کہ عید موقع پرعموماً ہمارے کمرے سعودی عرب اور بحرین سے آنے والے مہمانوں سے بھرے ہوتے ہیں لیکن اس سال وہ نہیں آئے۔دہشت گردی کی حمایت کے الزام میں عرب ملکوں کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کے نتیجے میں سیاحت کا کاروبار سمٹ رہا ہے اور دوحا کے ہوٹل جو عموماً عید کی تعطیلات میں بھرے ہوئے ہوتے ہیں ، زیادہ تر خالی پڑے ہیں اور انہوں نے اپنے کرائے کم کر دیے ہیں۔ بر طانوی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ دوحا کے پانچ بڑے ہوٹلوں میں اتوار کے روز عید کی تعطیلات کے آغاز پر صرف 57 فی صد کمرے بک تھے۔ رمضان المبارک کے اختتام کے بعد یہ وہ موقع ہوتا ہے جب لوگ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے نکلتے ہیں اور دوحا کے ہوٹلوں میں جگہ نہیں ملتی۔ایک فائیواسٹار ہوٹل کے عہدے دار نے بتایا کہ اس موقع پرعموماً ہمارے کمرے سعودی عرب اور بحرین سے آنے والے مہمانوں سے بھرے ہوتے ہیں۔لیکن اس سال وہ نہیں آئے۔ہوا بازی کے شعبے کے ایک تجزیہ کار ول ہارٹن کا کہنا ہے کہ حامد انٹرنیشنل ایئر پورٹ ، جو مشر ق وسطی کے مصروف ترین ہوئی اڈوں میں شامل ہے، جولائی کے آغاز تک وہاںپچھلے سال کے مقابلے میں 76 فی صد فلائٹس آئیں گی۔ جس کی وجہ سے27 ہزار کم مسافر وں کی کمی ہوگی۔قطر کے تقر یباً 50 فی صد مسافروں کا تعلق خلیجی تعاون کونسل کے ملکوں سے ہوتا ہے چنانچہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب 5 جون سے شروع ہونے والے بائیکاٹ کے نتیجے میں قطر کی فضائی ٹریفک پر برااثر پڑا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چار عرب ملکوں کی جانب سے الٹی میٹم جاری ہونے کے بعد فی الحال اس مسئلے کا کوئی حل دکھائی نہیں دیتا کیونکہ ان کی شرائط میں الجزیرہ ٹیلی وژن کی بندش، ایران کے ساتھ رابطے توڑنا، ترکی کا فوجی مرکز بند کرنا شامل ہیں۔قطر عرب ملکوں کے ان الزامات کو مسترد کرتا ہے کہ وہ دہشت گروپوں کی مدد کرتا ہے۔اس تنازع کی وجہ سے قطر آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی سیکڑوں ہفتہ وار پروازیں پہلے ہی منسوخ ہو چکی ہیں۔ ۔قطر نے کہا ہے کہ ان پابندیوں کا اثر فٹ بال کے عالمی کپ پر نہیں پڑے گا اور ورلڈ کپ کے شائقین کے ٹھہرنے کے لیے 46 ہزار کمرے موجود ہوں گے۔ جب کہ اس سال مارچ تک قطر میں 119 ہوٹل کام کررہے تھے اور ان کے پاس 23347 کمروں کی گنجائش موجود تھی۔

تازہ ترین