• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پلیٹ فارم دونوں اطراف نے طویل مدتی تعاون کیلئے بنایا ہے

ا بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ایسا پلیٹ فارم ہے جو کہ دونوں اطراف نے طویل مدت تک تعاون کیلئے بنایا ہے جس سے نہ صرف چین اور پاکستان کی عمومی ترقی کا عمل تیز ہوگا بلکہ باہمی روابط کے ذریعے خطہ بھر اور دیگر ممالک میں ترقی و خوشحالی آئیگی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے اپنی ریگولر پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ (سی پیک )اقتصادی تعاون کیلئے شروع کیا گیا اقدام ہے اور کوئی تیسرا فریق اس کا ہدف نہیں ہے اور اس کا علاقائی خودمختاری کے تنازعات سے بھی کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ بنگلہ دیش ، بھارت اور میانمر کو سی پیک کے ذریعے چین کے ساتھ ملانے کی تجویز بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ ایک پٹی ایک شاہراہ کے تحت بحری تجارتی تعاون کا وژن چین کی طرف سے جاری کی جانے والی اہم دستاویز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ، چین ، بھارت ، میانمر اقتصادی راہداری چاروں ممالک کی حکومتوں کے اتفاق رائے سے بنائی گئی ہے ۔ راہداری میں تیزی سے ہونےوالی پیش رفت سے باہمی روابط بہتر ہونگے اور متعلقہ ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی بہتری آئیگی۔

تازہ ترین