• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈ گنیش کا استہزاء اڑانے پر رام گوپال ورما کو سمن جاری

ممبئی( جنگ ڈیسک) فلمساز رام گوپال ورما کوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لارڈ گنیش کا استہزاء اڑانے پر سمن جاری کردئے گئے ہیں۔اندھیری میں عدالت نے درخواست گزار سماجی کارکن وویک شیٹھی اور انڈس کمیونیکشنز کے مینجنگ ڈائریکٹر کی درخواست پر سمن جاری کئے۔ وویک شیٹھی نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ معزز عدالت نے سمن جاری کئے،میں فیصلے تک اس مقدمے کی پیروی کروں گا اور مزید یہ کہ مجھے امید ہے کہ یہ معاشرے میں دیرپا امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ رام گوپال ورما نے 2014 میں مخصوص پوسٹس کی تھیں اور لارڈ گنیش پر تمسخرانہ تبصرے کئے تھے،اور قابل اعتراض اور گھٹیا انتخاب کی مذمت کی تھی۔ثانیہ مرزا کے بارے میں ناپسندیدہ پوسٹ سے لے کر سنی لیون پر رائے کے بعد سے رام گوپال ورما اپنی ٹوئٹر پوسٹس کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔

تازہ ترین