• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،دمے کے علا ج کیلئے ہزاروں لو گ زندہ مچھلی کھانے پہنچ گئے

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کو پو لیوکے قطر ے پلا ئے جاتے تو آ پ نے دیکھا ہو گا لیکن بھا رتی شہر حیدرآ با د میں زندہ مچھلی کھانے کے لیے ہزاروں افراد کی قطاریں لگ گئی ہیں ۔ مو ن سو ن کے مو سم کے آغا ز کے ساتھ ہی حیدرآ با د دکن میں یہ انو کھی رسم دمے کے علا ج کے لیے ادا کی جا رہی ہے جس میں سا دھو بچوں اور بڑ وں کے گلے میں پولیو کے قطروں کی طر ح چھو ٹی سی مچھلی ڈالتے نظر آرہے ہیں ۔ اس مچھلی کے منہ میں ہلدی اور مخصوص دواؤں سے بنا ایک خا ص مرکب بھی رکھا جا تا ہے جس کا فا رمولا سا لہا سال سے آج تک ایک محفو ظ راز ہے ۔ واضح رہے کہ ہندو ستا ن میں پچا س لاکھ سے زائد افراد دمے کے مر ض میں مبتلا ہیں جن میں سے بیشتر کا خیا ل ہے کہ یہ مچھلی کھانے سے ان کی تکلیف کا علاج ممکن ہے۔

تازہ ترین