• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیرجا بھانوٹ کی فیملی کا فلم پرڈیوسرکے خلاف مقدمہ دائر

ممبئی ( جنگ ڈیسک) بہادر فلائٹ اٹینڈنٹ نیرجابھانوٹ کی فیملی نے عدالت میں بولی وڈ کی بلاک بسٹر اور نیشنل ایوارڈ جیتنے والی فلم کے پرڈیوسر پر مجرمانہ سازش اور فلم کے منافع سے 10 فیصد حصہ ادا کرنے کا وعدہ پورا نہ کا الزام ہے۔نیرجا بھانوٹ کے خاندان نے ہریانہ ہائی کورٹ میں دائر اپنی پٹٰیشن میں بیان دیا ہے کہ اس پورے عرصے میں مدعا علیہ(بلنگ ان پلگڈ) اور فوکس اسٹار اسٹوڈیوز پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان مجرمانہ سازش کا سامنا کرنا پڑا،جس معاہدے کے آغاز سے ہی( نیرجا کے خاندان اور پرڈیوسر) ،باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ درخوست دہندگان اور مرحومہ راما بھانوٹ کے فیملی ممبرز سے ناجائز فائدہ اٹھانے کیلئے انکے ساتھ بے ایمانی کی گئی۔ دونوں فریقین کی جانب سےپیسہ کی تقسیم کے مسئلے کے حل اور مصالحت کار کے تقرر کی ناکامی کےبعد عدالت برخاست کردی گئی، کیس کی آئندہ سماعت جولائی میں ہوگی۔نیرجا کی فیملی نے تنازع کے حل کیلئے مصلاحت کار کے تقرر کیلئے درخواست دائر کی تھی۔نیرجا کی فیملی کا استدلال یہ ہے کہ فلم کے پرڈیوسر نے 2 سمتبر 2013 میں ایک معاہدہ تیار کیا تھا جس میں وہ فیملی کو ساڑھے سات لاکھ روپے اور فلم کے منافع سے 10 فیصد حصہ دینے پر رضامند ہوئے تھے۔نیرجا بھانوٹ اپنی 23 سالگرہ سے دو دن قبل 5 ستمبر 1986 میںکراچی ایئر پورٹ پر پان ایم فلائٹ کے ہائی جیک ہونے کے دوران مسافروں کی جان بچاتے ہوئے ہلاک ہوگئی تھی۔فلم کے معاہدے پر معروف فیشن فوٹو گرافر اتل کاسبیکر نے فلم پروڈکشن کمپنی بلنگ انٹرٹینمنٹ سلوشن لمیٹڈ کی طرف سے اور نیرجا بھونوٹ کی فیملی نے دستخط کئے تھے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرڈیوسر نے فوکس اسٹار اسٹوڈیوز انڈیا پرائیوٹ لمیٹد کے ساتھ مل کر فلم بنائی، فلم پر 2 کروڑ کی لاگت آئی جبکہ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق فلم نے 135 کروڑ روپے کمائے۔انیش بھانوٹ نے کہا کہ بہرحال،جب منافع سے دس فیصد ادائیگی کا موقع آیا تو پرڈیوسر نے دلیل دی کہ فوکس اسٹار اسٹوڈیوز منافع کا 80 فیصد حصہ کے مالک ہیں اور باقی کا بلنگ کو ملے گا،ہمیں جو وظیفہ دینے کی پیشکش کی گئی ہم نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا،ہم یہ رقم نیرجا کے نام سے منسوب ٹرسٹ اور دیگر لوگوں کی مدد کیلئے وقف کریں گے۔درخواست کے مطابق بلنگ نے 10 فیصد شیئر کے مطابق جولائی 2016 میں 24 کروڑ 57 لاکھ روپے کی نیرجا بھانوٹ کی فیملی کو پیشکش کی، جسے قبول کرنے سے فیملی ے انکار کردیا۔فلم کو رام مادھوانی نے ڈائریکٹ کیا، جس نے بھارت اور بھارت سے باہر اچھا بزنس کیا اوردیگر ایوارڈز کے ساتھ بیسٹ ہندی فلم کی کیٹگری میں نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیا۔فلم میں سونم کپور نے کیرجا کا کردار ادا کیا۔

تازہ ترین