• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم ڈرامہ فلم ’بے بی ڈرائیور‘کالندن میں رنگا رنگ پریمیئر

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ہولی وڈ اداکار جیمی فاکس کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی کرائم ڈرامہ فلم’بے بی ڈرائیور‘کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ ستاروں نے انٹرویوزدئیے اور فوٹو گرافروں کو پوز دیتے ہوئے تصاویر بھی بنوائیں جبکہ مداحوں کو آٹو گراف دیتے ہوئے سیلفی بھی بنوائی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ہدایتکارایجر رائٹ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی جرائم پیشہ افراد کیلئے کام کرنیوالے ایک ایسے با صلاحیت اور ماہر نوجوان ڈرائیور کے گِرد گھوم رہی ہے جواپنی زندگی کو جرائم سے الگ ہو کر پر سکون انداز میں گزارنے کا خواہشمند ہوتا ہے ۔ موسیقی کے دیوانے اس ڈرائیور کو اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور طرح طرح کے جوکھم لینا پڑتے ہیں۔ٹِم بیون اور ایریک فیلنر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہولی وڈ اداکار جیمی فاکس اوراینزل ایلگورٹ مرکزی کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں للِی جیمز، کیون اسپیسی ، جان برنتھل، جان ہیم اور آئیزاگونزالیز سمیت دیگر کئی اداکاری اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپو اس ایکشن تھرلر کرائم فلم کو ٹرائی اسٹار پکچرز کے تحت رواں سال 11اگست کو امریکا جبکہ 18اگست کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔

تازہ ترین