• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید شیخ فلم طیفا ان ٹریبل میں مایا علی کے والد کا کردار ادا کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احسن رحیم کی ہدایات میں بننے والی فلم طیفا ان ٹریبل میں نامور اداکارجاوید شیخ کو کاسٹ کرلیا گیا ہے،فلم میں وہ مایا علی کے والد(آنیا) کا کردار ادا کریں گے۔فلم کے دوسرے اسپیل کی شوٹنگ پولینڈ کے شہر وارسامیں جاری ہے جہاں پر فلم کی دیگر کاسٹ پہنچ چکی ہے۔رواں سال کے آغاز میں ہدایت کار احسن رحیم کی جانب سے فلم طیفا ان ٹریبل کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سپر اسٹار علی ظفر کے ساتھ مایا علی کو بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا تھا ۔فلم کے پہلے اسپل کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے،احسن رحیم نے فلم میں جاوید شیخ کے ساتھ فیصل قریشی جو اس فلم میں طیفا کے دوست کا کردار ادا کر رہا ہے جو ایک مزاحیہ آدمی کے طور پر اداکاری کے جو ہر دیکھائیں گےاس فلم میں احسن رحیم نے ابھر تی ہوئی اداکارہ ماہ نور حیدر کو بھی متعارف کروایا ہے جو آنیا کے دوست کے روپ میں نظر آئیں گی جبکہ فیا خان جاوید شیخ کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔فلم سے متعلق ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ احسن رحیم ایک محنتی اور سمجھدار ہدایت کار ہیں،انکی ہدایت میں بننے والی فلم طیفا ان ٹریبل پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے،مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ احسن رحیم نے اپنی فلم میں کاسٹ کیا اورفلم میں کم کا تجربہ بے حد شاندار ہے،فلم کمکل ہونے کے بعد جب سینما اسکرین پر جلوہ گر ہوگی تو شائقین کو بےحدپسند آئی گی۔

تازہ ترین