• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم’ڈیسپی کیبل مِی3 ‘کالاس اینجلس میں پریمئیر

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹیڈ فلم سیریز’ڈیسپی کیبل مِی‘سلسلے کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ ایکشن ایڈونچر فلم’ڈیسپی کیبل مِی3 ‘کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں مینیئنز سمیت دیگردلچسپ اینیمیٹیڈ کرداروں نے حاضرین کو خوب لطف اندوز کیا۔دلچسپ کردار ییلوکارپٹ پر گھومتے رہے اور لوگوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے ۔2010اور 2013 میں سینما گھروں میں کھڑکی توڑ بزنس کرنیوالی بلاک بسٹر فلم سیریزڈیسپی کیبل مِی سلسلے کی اس تیسری فلم کو پیری کوئفین اورکیئل بیلڈا نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے جس کی کہانی ایک بار پھر گرونامی کردار کے گِرد گھوم رہی ہے جو قیمتی ہیرے چوری کرنیوالے انوکھے چور کو پکڑنے کیلئے اس کا پیچھا کرتادکھائی دے رہا ہے ۔ببل گم کے ذریعے چوری کرنیوالے ڈانسنگ کے شوقین اس چور کو پکڑنے کی کوشش میں گروو کو نہ صرف انوکھے چیلنجیز کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ اس دوران اسے اپنا برسوں پہلے کھویا ہوا بھائی ڈروبھی مل جاتا ہے جس میں اسے مینیزز کی بھی مدد حاصل ہوتی ہے ۔ کرس میلن اورجینیٹ ہیلے کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہولی وڈ کے نامور اداکاراسٹیوکیرل، کرسٹن ویگ، ٹیری پارکر، مرینڈاکوسگروو ، رسل برینڈاورمائیکل بیٹیے کی آوزوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ الیمینیشن انٹرٹینمنٹ کی تیارکردہ مینینزز اور گروو سمیت دیگر کئی دلچسپ کرداروں پر مبنی یہ کمپیوٹر تھری دی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم30جون کو یونیورسل پکچرز کے تحت سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین