• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلفی کے دیوانوں کیلئے 10فٹ لمبی اسٹک تیار

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) سیلفی لینے کا شوق آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے اور شوق کی پورا کرنے کیلئے کئی طرح کی جدید ترین سیلفی اسٹک بھی مارکٹ میں دستیاب ہیں لیکن جناب ایک امریکی شخص نے گروپ سیلفی کو مزید آسان کردیا ہے۔ جی ہاں، امریکا سے تعلق رکھنے والے ٹیرنس کیلے مین نامی ایک شخص نے 10فٹ لمبی سیلفی اسٹک بنائی ہے جس کے ذریعے درجنوں افراد ایک ساتھ گروپ سیلفی با آسانی لے سکیں گے۔گو پرو اور بلو ٹوتھ سیلفی اسٹک کو خریدنے کیلئے صارفین آن لائن پری آرڈر کر سکتے ہیں ۔

تازہ ترین