• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کا آرڈر منسوخ کرے، کشمیری رہنما

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) امریکی صدر کی طرف سے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ اس یکطرفہ فیصلے سے دنیا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔ فوری طور پر یہ آرڈر منسوخ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار محمد اخلاق، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، جموں و کشمیر اقبالستان موومنٹ برطانیہ کے کنوینر راجہ امجد خان، کل جماعتی کشمیر کے صدر نذیر قریشی اور دیگر نے کیا۔ کل جماعتی کے صدر نذیر قریشی نے کہا کہ آزادی کی جنگ لڑنے والے دہشت گرد ہرگز نہیں ہوسکتے، یہ فیصلہ امریکہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خوش کرنے کے لیے کیا ۔کل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کے جنرل سیکرٹری سردار اخلاق احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہوا ہے۔ امریکہ کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے، مگر امریکہ نے تمام عالمی اصول بالا طاق رکھتے ہوئے ایسا فیصلہ کیا جس سے عالمی امن کو مزید خطرات لاحق ہوگئےاوراس کی تمام تر ذمہ داری امریکی صدر پر عائد ہوتی ہے۔ جموں وکشمیر اقبالستان موومنٹ کے کنوینر راجہ امجد خان نے کہا کہ یہ جنیوا کنونشن کے منافی ہے۔ امریکہ سمیت عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرواتے ہوئے انہیں آزادی کا حق دے چکے ہیںاور وہ ٓآزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین اپنی بقا اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ لاکھوں شہدا اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور امریکہ مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کی راہ ہموار کریں تاکہ وہ دنیا میں بسنے والی دیگر اقوام کی طرح رائے شماری کے ذریعے اپنا پیدائشی حق استعمال کرکے آزادی حاصل کرسکیںانہوں نے کہا کہ آٹھ جولائی کو مظہر وانی کی پہلی برسی پر دنیا بھر کی طرح برمنگھم میں بھی بھرپور احتجاج سے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر پرمبذول کروائی جائے گی

تازہ ترین