• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلاموفوبیا کےسدباب کیلئے حکومت نئی پالیسیاں بنائے، افضل خان، واجد خان

مانچسٹر( نمائندہ جنگ) برطانوی معاشرے میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اسلاموفوبیا کے سدباب کیلئے حکومت کو موثر پالیسیاںمتعارف کرانا ہوگی۔مسلم کمیونٹی اسلامو فوبیا کے واقعات فوری طور پر پولیس میں رپورٹ کرے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر پارلیمنٹ افضل خان ، واجد خان ایم ای پی اور دیگر رہنمائوں نےسانحہ مانچسٹر کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر کیا۔اس موقع پر سانحہ مانچسٹر میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میںشمعیں جلائی گئیں اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔چوہدری خادم حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے ۔ آئے دن پاکستان میں دھماکے ہوتے ہیں۔حکومت کی کوششوں سے پاکستان جلد امن کا گہوارہ بن جائے گا۔چیف انسپکٹر عمر خان نے کہاکہ دہشت گر د کمیونٹیز کو تقسیم کرنا چاہتے ہیںمگر ہم ان کے مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مٹھی بھر عناصر کو بدا منی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔کونسلر رب نواز اکبر، چوہدری رفاقت، چوہدری محمد ریاض اور جعفر اقبال نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی شدت پسند عناصر پر کڑی نظر رکھے۔قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا کہ سانحہ مانچسٹر کے موقع پر متاثرین کیلئے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورزکی جانب سے مفت سروس قابل فخر ہے۔اس موقع پر ایک ڈرائیور محمد بشیر کو حکومت پاکستان کی طرف سے خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔چوہدری محمد الیا س نے کہا کہ دہشت گرد انسان کہلانے کے قابل نہیں ہیں، اسلام پرامن دین ہے اور کسی بے گناہ کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ تقریب میں کونسلر سجاد احمد، کونسلر نعیم الحسن، کونسلر شوکت علی، چوہدری ساجد علی، چوہدری ندیم خادم، سالیسٹرثمینہ خان سمیت مختلف سیاسی وسماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین