• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی ملکہ کی تقریر میں ترمیم کے لئے ایوان کو مجبور کرے گی

لندن (پی اے) لیبر ملکہ کی تقریر میں ترمیم کے لئے ایوان کو ووٹنگ پر مجبور کرے گی۔ وہ ایک ترمیم پیش کرنے والی ہے جس میں ایک فیصلہ پبلک سیکڑ پے کیپ اور پولیس اور ایمرجنسی سروسز میں کٹوتیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ لیبر لیڈر جریمی کوربن نے کہا ہے کہ ووٹنگ بدھ کو ہوگی اور یہ کفایت شعاری کے مزید اقدامات کی مخالفت کے لئے ایم پیز کی رضامندی کی آزمائش ہوگی۔ وہ الیکشن کے بعد بدھ کو پہلے وقفۂ سوالات میں وزیراعظم کا سامنا کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ کنزرویٹوز ڈیموکریٹک یونینسٹ کی حمایت کا ووٹ جیت لیں گے۔ وزیراعظم تھریسامے پر دبائو ہے کیونکہ ان کو کامنز میں اکثریت حاصل نہیں رہی اور جریمی کوربن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر وزیر اعظم بن سکتے ہیں ارکان پارلیمنٹ سے ملکہ کی تقریر منظور کرنے کے لئے کہا جائے گا جس میں قانون سازی شامل ہے۔

تازہ ترین