• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں دہشت گردی کی وسیع تحقیقات، برمنگھم میں ایک شخص گرفتار

لندن (پی اے) یورپ میں دہشت گردی کی وسیع تحقیقات میں برمنگھم میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس شخص کو نام نہاد داعش کی حمایت کے لئے2015ء سے جاری سپینش انویسٹی گیشن کے سلسلے میں دہشت گردی کے جرائم کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دیگر5افراد بھی زیر حراست میں جن میں چار سپینش جزیرے بحرکا اور ایک جرمن میں ہے۔44سالہ شخص کو یورپی اریسٹ وارنٹ کے تحت شہر کے سپارک ہل ایریا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جانے والا تھا۔ سپین کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نے تشدد پر مبنی فلمیں تیار کرکے انٹرنیٹ پر چلائیں۔ سپین کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جنگی علاقوں کے لئے نوجوانوں کی بھرتی کے لئے خفیہ اجلاس کرانے کے بھی ملزم ہیں۔

تازہ ترین