• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں سائبر کرائم اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ

برسلز(حافظ انیب راشد ) بلجیم میں عمومی جرائم کی شرح میں کمی لیکن سائبر کرائم اور دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے یہ بات بلجین وزارت داخلہ اور پولیس کی جانب سے اندرونی سالانہ جرائم کے اعدادوشمار پرمشتمل ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق عمومی جرائم میں گذشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر5اعشاریہ ایک فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ۔ رپورٹ کےمطابق کار چوری اور گھروں میں چوری کی وارداتوں میں بالترتیب 17فیصد اور 12فیصد بالخصوص کمی ہوئی۔ماہرین اور پولیس ذرائع کے مطابق اس کمی کی ایک اہم وجہ سرکاری اور غیر سرکاری کیمروں اور گارڈز کی تعدادمیں اضافہ ہے دوسری جانب بلجیم میں دہشت گردی کے کیسز میں 25فیصد کا بڑااضافہ ہواہے جہاں اس سال مقدمات کی تعداد بڑھ کر 732ہو چکی ہے اسی طرح سائبر کرائم کے متعلق درج کرائی گئی شکایات میں بھی 11فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال اس حوالے سے20ہزارشکایات درج کرائی گئیں سائبر کرائم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ درج شدہ اعدادو شمار اس شعبے میں ہونے والے جرائم کا ایک بہت معمولی حصہ ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہیومن ٹریفکنگ میں بھی گذشتہ سالوںکے مقابلے میں ایک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

تازہ ترین