• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر ریلی کے لئے بھرپور مہم کا آغاز کردیا، راجہ قمر عباس

برمنگھم(پ ر)تحریک کشمیربرطانیہ مڈلینڈزون کے صدر راجہ قمر عباس نے کہا ہے کہ 8جولائی کو برہان وانی ڈے کے موقع پر برمنگھم سٹی کونسل کے سامنے منعقد ہونے والی کشمیر ریلی کے لیے تحریک کشمیر نے مہم کا بھر پور آغاز کر دیا ہے مڈلینڈ کے مختلف شہروں میں مختلف کشمیری پاکستانی تنظیمیں اور مساجد اور علماءکرام سے رابطے اور سرکردہ کمیونٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیںکشمیر ریلی تمام کشمیریوںاور پاکستانیوں کی مشترکہ پروگرام ہوگاسیاسی اور جماعتی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر کمیونٹی کو اس میں شرکت کرنی چاہئے۔ برمنگھم اور مڈلینڈ زون کے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کا دن تحریک آزادی کے موجودہ حالات کے پیش نظر بڑی اہمیت کا حامل ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کو دھوکہ دینے کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کر رہا ہے ۔آٹھ جولائی کو دنیا کوبتایا جائے گا کہ بھارت دنیا کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔نریندر مودی کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں،مودی کی حمایت سے گریز کیا جائے اور خطے کے امن کی خاطر مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ راجہ قمر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم اور دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کی جدو جہد کو ختم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔کشمیر کا بچہ بچہ تحریک آزادی سے وابستہ ہے اور بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ،بھارتی وزیر اعظم جہاں جائیں گےان کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین