• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف نے شریف خاندان سمیت کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا

لندن(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ بوگس مقدمات پرویز مشرف کی سیاست پراثراندازنہیں ہوسکتے ہیں اورنہ ہی ان کی وطن واپسی کاراستہ نہیں روک سکتے۔ صبر وتحمل اور سیاسی رواداری کے پیکرپرویز مشرف نے اپنے دورحکومت میں شریف خاندان سمیت کسی سیاستدان کوسیاسی انتقام کانشانہ نہیں بنایا، مگرنام نہاد شریف حکومت نے پرویز مشرف کیخلاف غنڈہ گردی کی انتہا کردی، پرویز مشرف کے دور حکومت میں ان کاہراقدام آئین وقانون کاآئینہ دارتھا۔ پرویز مشرف نے خوداپنے اختیارات سے تجاوزکیا اورنہ انہوں نے اپنے کسی وزیرکو پوزیشن کاناجائزفائدہ اٹھانے کی اجازت دی۔ ان کیخلاف مقدمات شخصی فرمان کاشاخسانہ ہیں،پرویز مشرف کے ساتھ حکمرانوں کاتعصب ان کی آمرانہ سوچ سے صاف ظاہر ہے۔ منتقم مزاج حکمران پرویز مشرف کے ساتھ عداوت میں مقدمات بناتے چلے گئے مگر نڈر پرویزمشرف ان سے مرعوب ہونیوالے نہیں۔ جس دن پرویز مشرف نے وطن واپسی کافیصلہ کرلیا اس روزعوام کاسیلاب ان کے استقبال کیلئے ائرپورٹ پرامڈآئے گا۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ سیّدشان عباس عابدی نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف مقدمات ریاستی نظام کے سقم اورحکمران جماعت کی انتقامی سیاست کوبے نقاب کرنے کیلئے کافی ہیں۔اگرپاکستان میں جمہوریت ہوتی توپرویز مشرف کیخلاف متعددمقدمات درج نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں کے انتقام سے پاکستان کے سابق منتخب صدر مملکت اورپاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل (ر) پرویز مشرف محفوظ نہیں توعام آدمی کی حالت زارکیا ہوگی ۔

تازہ ترین