• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی سے افغان تارکین وطن کی ملک بدری پھر شروع

برلن (نیوز ڈیسک)جرمنی سے افغان تارکین وطن کی ملک بدری کا عمل دوبارہ شروع ہورہاہے۔ گزشتہ ماہ کے اواخر میں کابل میں ہونے والے دھماکوں کے بعد جرمن حکومت نے افغان مہاجرین کی جبری ملک بدری روک دی تھی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جرمنی میںپناہ کے مسترد شدہ افغان درخواست گزاروں کی خصوصی طیاروں کے ذریعے جبری ملک بدری کا سلسلہ اگلے ہفتے سے دوبارہ شروع ہورہا ہے۔ برلن حکومت نے کابل میں ہونے والے کئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد افغان تارکین وطن کی ملک بدری کا عمل روک دیا تھا۔ جرمنی کے عوامی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے افغانستان پہنچایا جائے گا اور اس سلسلے میں پہلی پرواز بدھ کے روز جرمن شہر لائپزگ سے روانہ ہوگی۔ حکومتی ذرائع نے اب تک ایسی رپورٹس کی تصدیق نہیں کی ہے۔کئی جرمن سیاست دانوں اور مہاجرین کے حقوق کیلئے سرگرم اداروں نے ایسی رپورٹس پر ردعمل دکھاتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

تازہ ترین