• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر پر المصطفیٰ ٹرسٹ کے تحت گفٹ کی تقسیم

لندن( پ ر ) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عید الفطر کے موقع پر مستحقین میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے۔ پاکستان اور کشمیر میں عید کے موقع پر تقسیم کردہ گفٹ پیک میں یتیم بچوں،بیوائوں کے لئے گھریلو راشن چاول، چینی، گھی، چائے، آٹا، خشک دودھ سمیت نقد رقم بھی شامل تھی۔ المصطفیٰ ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ عید گفٹ ہر سال عید الفطر اور عید الاضحی کے موقع پر تقسیم کئے جاتے ہیں جس سے یتیم بچوں کے چہرے خوشیوں سے جھوم اٹھتے ہیں عید الفطر کے موقع پر یتیموں اور قرآن مجید حفظ کرنے والے بچوںاور بیوائوں کو راشن ، معذور افراد کو وہیل چیئر اور خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کا مقصد عید کی خوشیوں میں ان مستحقین کو شامل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امدادی سامان کی فراہمی برطانیہ کے مخیر افراد کے تعاون سے جاری ہے۔

تازہ ترین