• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیوری کوسٹ میں بارشوں اور سیلاب کےباعث 20 افراد ہلاک

موسوکرو(نیوز ڈیسک)آئیوری کوسٹ میں بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی جس کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور 43زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئیوری کوسٹ میں ماہ ِ مئی سے ابتک جاری شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد 20تک پہنچ گئی ہے۔ سیلاب سے 43افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حکومت نے سیلاب زدگان کیلئے ساڑھے سات لاکھ ڈالر کا بجٹ مختص کردیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے پیشتر حکومتی ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے دارالحکومت عابد جان اور جنوبی شہر سان پیدرو میں اہم سطح کا مالی نقصان ہوا ہے۔

تازہ ترین