• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپی ڈبلیو سی وفد کی گورنر پنجاب کے لئے دعائے صحت

لندن (پ ر) اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کے وفد نے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی عیادت کے لیے ان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین او پی ڈبلیو سی اور ممبر اوورسیز ایڈوائزری کونسل نعیم عباسی نے کی جب کہ وفد کے دیگر ارکان میں او پی ڈبلیو سی کے چیف کوآرڈینیٹر حاجی عابد حسین، وائس چیئرمین چوہدری آفتاب، او پی ڈبلیو سی کے مرکزی ترجمان پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، فرخ جمیل، مجاہد حسین، راجہ حمید خان، راجہ محمد ظفر اور سردار نوید احمد، راجہ عثمان خان شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے اس ملاقات میں وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو کامیاب اور خوشحال زندگی گزارتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ سیاسی ابتری کی صورتحال عنقریب بہتری میں تبدیل ہوجائے گی۔ آخر میں پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

تازہ ترین