• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ کا مستقل استعمال صحت کے لئے خطرناک

لندن (نیوز ڈیسک)جس طرح منشیات کا عادی کوئی شخص نشہ چھوڑ دے تو ابتدا میں اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ذہنی و جسمانی طور پر وہ خود کو کمزور محسوس کرنے لگتا ہے۔ اسی طرح نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد میں اس وقت دل کی دھڑکنیں تیز ہونے اور بلڈپریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جب انٹرنیٹ بند ہوجائے۔ برطانیہ کی سوانسی یونیورسٹی کے پروفیسر فل ریڈ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 18سے33برس کے 144افراد کو شامل کیا گیا اور نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جب انٹرنیٹ بند ہوا تو ان میں سے زیادہ تر افراد کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں اور بلڈپریشر میں بھی اضافہ ہوا جبکہ ان میں مایوسی بھی بڑھی۔

تازہ ترین