• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈکپ، آئی سی سی ٹویٹر پر کپتانوں کی ایموجیز استعمال کریں گی

لندن (نیوز ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ورلڈ کپ کے دوران ٹویٹر پر کپتانوں کی ایموجیز استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس طرح یہ دنیا کا پہلا سپورٹنگ ایونٹ بن چکا جس میں کپتانوں کی ٹویٹر ایموجیز استعمال کی جا رہی ہیں۔ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ کے بعد پلیئر کے نام لکھنے سے متعلقہ کپتان کی ایموجی سامنے آجائے گی۔ آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی کی ایموجی بھی لانچ کر دی گئی ہے۔ کونسل کی جانب سے اپنے اس ٹورنامنٹ کو زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

تازہ ترین