• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکل وان کی منتخب ٹیم، سرفراز کپتان مقرر، کوہلی جگہ نہ بناسکے

لندن (نیوز ڈیسک)انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مائیکل وان نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق کوہلی اس ٹیم میں جگہ پانے کے مستحق ہی نہیں ہیں۔ مائیکل وان کی جانب سے بنائی گئی چیمپئنز ٹرافی کی پسندیدہ ٹیم میں انڈین کھلاڑیوں شیکھر دھون اور روہت شرما کو جگہ دی گئی ہے۔ اس ٹیم میں منتخب کئے گئے پاکستانی کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، حسن علی، محمد عامر اور جنید خان شامل ہیں۔ جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں بین اسٹوکس، جوئے روٹ، عادل راشدا ور شکیب الحسن کو شامل کیاگیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں اپنے بلے کے جوہر دکھائے تھے، تاہم سری لنکا کیخلاف میچ میں وہ صفر جبکہ پاکستان کیخلاف فائنل میچ میں صرف 5رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے تھے۔

تازہ ترین