ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) کینیڈین حکومت کے مطابق تشکیل دیا گیا ادارہ نیشنل سیکورٹی اینڈ انٹیلی جنس ریویو ایجنسی حکومت کے تحت کام کرنے والے چودہ دیگر اداروں کی نگرانی کرے گا۔ ان میں بارڈر ایجنسی، امیگریشن ڈپارٹمنٹ، فوجی ایجنسی اور انسداد منی لانڈرنگ کے ادارے بھی شامل ہیں۔ ادارے کی تشکیل پر ستر ملین امریکی ڈالر خرچ آئے گا۔ یہ ادارہ سات افراد پر مشتمل کمیٹی کی نگرانی میں کام کرے گا۔ ان افراد کی تعیناتی وزیراعظم جسٹسن ٹروڈو کریں گے۔ ادارے کی تشکیل کا مقصد سیکورٹی ایجنسیز کے اقدامات اور طریقہ کار پر نظر رکھنا ہے اور اسے شفاف بنانے کے علاوہ ملک کے سیکورٹی نظام کو مزید بہتر بناتے ہوئے شہریوں کا تحفظ فراہم کرنا ہے۔