• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میںعیدالفطر عقیدت و احترام سے منائی گئی، سیکورٹی کے سخت اقدامات

سکھر+لاڑکانہ+ہالا(بیورو رپورٹ/نامہ نگاران) مختلف شہروں میں عید الفطر  عقیدت و احترام سے منائی گئی  اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی ،  خوشحالی ، دہشتگردی کے خاتمے اور پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابی کیلئے دعائیں۔تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع بھر کی مختلف مساجد ، امام بارگاہوں اور میدانوں میں عید کے110 سے زائد اجتماعات ہوئے۔ عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی ، ترقی، خوشحالی اور امن وبھائی چارگی کے قیام کے فروغ ، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگیں گئیں۔ علمائے کرام نے افواج پاکستان کی جانب سے کامیاب آپریشن رد الفساد کے ذریعے ملک میں امن وامان کی فضا بحال ہونے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے نماز عید منزل گاہ مسجد میں ادا کی۔ پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے، پولیس اور رینجرز کے 1100سے زائد جوان مساجد، امام بارگاہوں، عید کے اجتماعات سمیت دیگر مقامات پر تعینات تھے۔ پولیس اور رینجرز کے جوان دن بھر مختلف علاقوں میں تعینات رہنے کے ساتھ ساتھ گشت بھی کرتے رہے۔ عیدالفطر کے موقع پر نماز کی ادائیگی سمیت عید کے تینوں روز پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا تھا، عید کے اجتماعات کی نگرانی کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے کی گئی جس کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔ لاڑکانہ اور گردونوح میں عید الفطر  عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ نماز عید کے ضلع بھر میں ایک ہزار سے زائد اجتماعات ہوئے جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔گڑھی خدا بخش بھٹو، جناح باغ، ذوالفقار باغ، شیخ زید کالونی جامع مسجد،بے نظیر بھٹو اسٹیڈیم اور دیگر مقامات پر نماز عید کے بڑے بڑے اجتماع منعقد ہوئے۔ہالا ضلع مٹیاری میں نماز عیدالفطر نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی  سخت گرمی کے دوران ہالا،نیوسعیدآباد،خیبر،مٹیاری،ہالا اولڈ ،بھٹ شاہ،اڈیرو لعٰل،پیر جھنڈو،منصورہ سمیت شہر ودیہات کے 500سے زائد مقامات پر عیدالفطر کے اجتماعات  ہوئے جن میں  علمائے کرام اور خطیبوں نے پاکستان کے استحکام، دہشت گردی،کرپشن کے خاتمہ، عالم اسلام کے اتحاد اور بھائی چارے کے درس کے ساتھ دعائیں مانگی۔عیدگاہوں،مساجد،امام بارگاہوں،مدارس،پارک اور دیگر مقامات پر شہریوں کی بڑی تعداد نے نما زعید ادا کی۔ نوابشاہ میں عید الفطر عقیدت و احترام سے  منائی گئی اس سلسلے میں ضلع بھر کی سیکڑوں مساجد،امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے جبکہ مرکزی اجتماع عید گاہ گراؤنڈ نوابشاہ میں ہوا۔ سابق صدر آصف علی زردری نے بھی عید نوابشاہ میں منائی اس سلسلے میں زرداری ہاؤس نوابشاہ میں نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار،ایم این اے غلام مصطفی شاہ،ایم پی اے غلام قادر چانڈیو،پی پی کے ضلعی صدر علی اکبر جمالی،اور دیگر نے شرکت کی۔عید الفطر کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پیرجوگوٹھعیدالفطر کے سلسلے میں کنگری تعقلہ بھر میں نماز عید کے اجتماع ہوئے  جبکہ عیدالفطر کے سلسلے میں خانقاہ  پیرپگارا درگاہ شریف پرنماز عید کا بہت بڑا اجتماع ہوا جس کی امامت خانقاہ پیرپگاراں کے مرشد پیر سید سراج احمد گیلانی نے کی جبکہ حروں کے روحانی پیشوا پیر سید صبغت اللہ شاہ پیرپگارا، وفاقی وزیر و فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی، رکن سندھ اسمبلی سید محمد راشد شاہ راشدی سمیت حرجماعت اور عقیدتمندوں کے لاکھوں لوگوں نے نماز عید میں شرکت کی۔نماز عید  ادا کرنے کے بعد پاک فوج کی کامیابی، ملک و قوم ، امت مسلمہ، خانقاہ پیرپگار، حرجماعت اور عقیدتمندوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا بھی مانگی گئی۔ میہڑشہر اور  نواحی علاقوں میں عیدالفطر نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ عید گاہ، جامعہ مسجد نور ،نورانی مسجد،ابن عباس مسجد  اور دیگر مساجد میں نماز عید ادا کی گئی جن میں علمائے کرام نے ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی۔ ٹھل سمیت میر پور برڑو،جونگل،باہو کھوسو، گڑھی حسن، مبارکپور سمیت تحصیل بھر کے ایک سو سے زائد مقامات  پر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں  ملک کے استحکام،کشمیر وَفلسطین کی آزادی اور سانحہ احمد پور کے متاثرین کیلئے خصوصی دعائیں  مانگی گئیں۔ شہدادپور تعلقہ کے مختلف شہروں سرہاری لندو، شاہپورچاکر ،شہدادپور قصبہ ملدسی اور قصبہ مقصود ورند میں عیدالفطر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا تعلقہ بھر میں 50سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے شہدادپور میں  پی ٹی سی جامع مسجد دارالعلوم قادریہ سانگھڑ بس اسٹاپ رحمانیہ مسجد، امام بارگاہ حسینی اور  مرکزی عیدگاہ میں نماز عید اداکی گئی جہاں مفتی عبدالرحیم نقشبندی کشمیری نے نماز کی امامت کی اس موقع پر ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے دعائیں مانگی گیئں۔ پنوعا قل عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منا ئی گئی شہر اور گرد و نواح میں تقریباً 150سے زائد عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔ عید کی نماز کے دوران عیدگا ہوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے بلدیہ کے چیئرمین شبیر احمد شیخ کی جا نب سے شہر بھر کی عیدگاہوں میں صفا ئی کے خا ص انتظامات کئے گئے تھے۔ مختلف عید گا ہوں سمیت مر کزی عید گا ہ اور شہید بینظیر پار ک میں عید کے اجتماعت میں ملک اور قوم کی سلا متی اور استحکام کے لئے خا ص دعا جب کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہو نے والوں کے لئے دعا ئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں ما نگی گئیں۔ ٹنڈو باگو اور تحصیل کے شہروں پنگریو ، کھوسکی ، ڈیہی ، کھڈہرو ، غلام شاہ موری ، خلیفہ قاسم ،وہنائی شریف ، سانگی پھراہو، ملکانی شریف ، شادی لارج اور دیگر علاقوں میں عیدالفطر مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی گئی۔ عید گاہوں اور مساجد میں  نماز عید کے اجتماع  ہوئے۔ اس موقع پر عید گاہوں اور مساجد  کی حفاظت  کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے  نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی خوشحالی  ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ میرپورخا ص اور گردونواح میں عیدالفطر مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ ضلع بھرمیں 90اورمیرپورخاص شہر میں 30سے زیادہ  مساجداورکھلےمقامات پرنماز عیدک اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر خالق کائنات کی رحمتوں، برکتوں اورنعمتوں سے مالا مال  رمضان المبارک میں کی گئی عبادتوں کی قبولیت  ،دنیا بھر کے مسلمانوں میں اتحاداور اتفاق،پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے  اوراس کی ترقی و خوش حالی  باہمی اتحاد واتفاق کے لئے بار گاہ رب ا لعزت میں  دعا ئیں ما نگی گئیں۔ جیکب آباد میں بھی عید الفطرعقیدت و احترام سے منائی گئی شہر کے مختلف علاقوں کی مساجد ،امام بارگاہوں اورعید گاہ میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جس سے خطیبوں اورعلمائے کرام نے عالم اسلام کے اتحاد اور ملک کی سا لمیت کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ہراجتماع کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ خیرپورناتھن شاہ میں بھی عید الفطر  عقیدت و احترام سے منائی گئی۔شہر کی عید گاہ میں سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں پر سیکڑو ںکی تعداد میں فرزندان توحید نے سید احمد شاہ کی امامت میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر مسلمانوں کے درمیان اتحاد و بھائی چارہ اور ملک میں امن و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ڈگری سمیت سب ڈویژن میں بھی عید الفطر عقیدت و احترام  سے منائی گئی اور سو سے زائد مقامات پر نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پڈعیدننوشہرو فیروز،کنڈیارو،بھریا،تھاروشاہ سمیت ضلع بھرمیں 500 سے زائد مقامات پر نماز عیدالفطر کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں حالیہ واقعات پارہ چنار ،سانحہ بہاول پور میں شہید افراد اور پاکستان کی ترقی خوشحالی،امن وبھائی چارے اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی اجتماعی دعائیں مانگی گئیں۔ ٹھری میرواہ تحصیل بھر میں عید الفطر عقیدت و احترام  سے منائی گئی  اور  50 سے زائد مقامات پر نماز عید الفطر کے اجتماعات ہوئے  جن میں ملکی سلامتی کیلئےخصوصی دعائیں مانگی گئی۔ بدین ضلع کے  شہروں میں  دو سو سے زائد چھوٹے بڑے نماز عید  کے اجتماع ہوئے جہاں پر  علمائے کرام نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں، پارا چنار میں شہید ہونے والوں اور سانحہ شرقیہ میں مرنے والوں کے لئے دعائے مغفرت بھی مانگی ، بدین شہر میں بڑے اجتماع عید گاہ پیر عالیشاہ جیلانی ، قطر مسجد اور مسجد زین العباد میں منعقد ہوئے جہاں پر مسلمانان اسلام نے نماز عید  ادا کی اور ایک دوسرے سے گلے ملکر عید کی مبارکباد  دیں۔عید کے دن سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے تھے اور جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات تھے۔ ٹنڈو غلام علیسمیت قرب و جوار کے دیہاتوں نیو دمبالو، کپری موری،بڈھو قمبرانی، حاجی ساون، گلاب لغاری، اورٹھری میں عید الفطر کا تہوار  عقیدت و احترام سے  منایا گیا۔  شہر میں نماز عید  کے 4 بڑے اجتماع ہوئے جہاں سیکڑوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے نماز عید کے مراکز پر نمازیوں کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ اس سے قبل دن کا آغازعلاقے کی مساجد میں ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کی خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔ کھپرواور گردونواح میں عیدالفطر نہایت عقیدت و احترام  سے منائی گئی۔ عید کی نماز شہر کی مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی جس میں اسلام کی سربلندی اور ملکی ترقی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کئے گئے تھے۔

تازہ ترین