• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار دھماکہ فرقہ واریت کو تقویت دینے کی سازش ہے،سیف ڈومکی

ٹنڈومحمدخان+ جیکب آباد (نامہ نگاران )پارہ چنار واقعہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔ مظاہرین نے سخت نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں محمودالحسن، محب بھٹو اور فیاض بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارہ چنار کے متاثرین کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہمارا احتجاجی کیمپ لگارہے گا۔ انہوں نے ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر کی بھی سخت الفاظوں میں مذمت کی۔جیکب آباد میں پاراچنار میں ہونے والے واقعے کے خلاف  شیعہ تنظیموں کی جانب سے عید کے روز مختلف امام بارگاہوں میں قراردادوں کے ذریعے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیاگیاکہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتارکیاجائے۔ مرکزی امام بارگاہ میں خطاب کرتے ہوئے علامہ سیف علی ڈومکی نے کہا پاراچنار میں کیے جانے والا دھماکہ فرقہ واریت کو تقویت دینے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکام بالاسے مطالبہ کیاکہ پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کے مرکزی کردار اور سازش میں حصہ لینے والوں کو بے نقاب کیاجائے۔

تازہ ترین