• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 بدین (نامہ نگار) شہر کے پیر عالیشاہ محلہ میں عید کے روز معمولی تنازع پر ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص پپو ساٹی کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجےمیں گلی میں کھڑا ہوا نوجوان ذوالفقار ملاح المعروف کِلوُ ملاح شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طبی امداد کے لیئے پہلے بدین سول اسپتال اور پھر تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا ، نوجوان ذوالفقار راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل پپو ساٹی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین