• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، عیدالفطر پر موٹرسائیکل کی ون ویلنگ اور تیز رفتار ڈرائیونگ، ایک درجن سے زائد نوجوان زخمی

سکھر (بیورو رپورٹ) عیدالفطر کے موقع پر نوجوانوں کی جانب سے موٹر سائیکل کی ون ویلنگ اورتیز رفتار ڈرائیونگ کی وجہ سے کم و بیش ایک درجن نوجوان زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔ عیدالفطر کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز خوشیوں سے بھرپور لطف اندوز ہونے کیلئے منچلے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شہر کی شاہراہوں پر ون ویلنگ اور تیز رفتار ڈرائیونگ کے مظاہرے کیے، شہر کی مختلف شاہراہوں شالیمار روڈ، ایوب گیٹ، پرانا گوشت مارکیٹ، بندر روڈ، ایوب گیٹ، منارہ روڈ، ملٹری روڈ، ورکشاپ روڈ ودیگر مقامات پر تیز رفتار ڈرائیونگ کی وجہ سے متعدد روڈ حادثات رونما ہوئے، جس میں کم و بیش ایک درجن نوجوان زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال سمیت مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں داخل کراکر طبی امداد دی گئی۔ ون ویلنگ کرنیوالے متعدد نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں بھی لیا۔ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کی جانب سے تمام تھانوں کے انچارجز کو سختی سے ہدایات دی گئی تھیں کہ عید کے تینوں ایام کسی بھی علاقے میں نوجوانوں کو ون ویلنگ نہ کرنے دی جائے اور ون یلنگ کرنیوالوں کیخلاف بروقت کارروائی کی جائے، جس کے باعث اس سال ون ویلنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 

تازہ ترین