• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی مقابلے میں طالبعلم کی ہلاکت، نامزد ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

نوشہروفیروز(نامہ نگار)بھریا پولیس کی جانب سے مبینہ مقابلے میں طالب علم شفیق سولنگی کو جھوٹے مقابلے میں مارنے والے پولیس اہکار گرفتار نہ ہوسکے جس کے خلاف متاثرین خاندان نے عید بھی بھوک ہڑتال میں گزاری۔ اس موقع پر مقتول کی والدہ مسمات وزیراں سولنگی نے کہا کہ میرے بیٹے شفیق سولنگی کو بھریا پولیس گھر سے گرفتار کرکے لے گئی تھی جس کے بعد ہم ایس ایس پی نوشہروز کے پاس گئے تھے انہوں نے اس نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ آپ کے بیٹے شفیق سولنگی کو کل آپکے حوالے کردیں گے  مگر بھریا پولیس نے ایک لاکھ روپئے رشوت طلب کی جوکہ ہم وقت پر نہ دے سکے جس کے بعد بھریا پولیس نے جعلی مقابلے میں  میرے نوجوان بیٹے شفیق سولنگي کو مار دیا۔

تازہ ترین