• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر کے مختلف دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

اسلام کوٹ (نامہ نگار)  تھرپارکر کے مختلف دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے 4افراد ہلاک، سیکڑوں مویشی مر گئے۔ تفصیلات کے مطابق :تھرپارکر میں گزشتہ دو روز کے دوران تیز ہوائوں اور آندھی کے ساتھ آسمانی بجلی کی گرج چمک جاری رہی. مختلف دیہات میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 4افراد لقمہ اجل بن گئے۔ نگرپارکر کے گائون کھجراڑی میں 30سالہ نصیر ساند, گائوں ہرپار اور گرڑیوں میں 2خواتین, اسلام کوٹ کے گائوں شہمیر وکیہ میں بھی ایک لڑکی آمی وکیو آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئی۔ اسلام کوٹ کے گائوں وروائی لنجا، ڈیپلو کے گائوں سرو،  ہرپار، شھمیر وکیہ اور دیگر دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے 2سو سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین