• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات اور واقعات میں 12 افراد جاں بحق، 191 شدید زخمی، مسافر کوچ الٹ گئی

خیرپور + پڈعیدن+جیکب آباد (بیورو رپورٹ+ نا مہ نگا ران ) مختلف حادثات اور واقعات میں 12ا فر اد جاں بحق ، 191شد ید زخمی ،مسافر کوچ الٹ گئی۔ خیرپورعید کے دوران مختلف حادثات اور واقعات میں ایک بچی سمیت تین افراد جانبحق 150سے زائد نوجوان زخمی ہو گئے پہلا حادثہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی روڈ پر ہوا جہاں روڈ کنارے کھڑی ہوئی تین سالہ بچی کار کے ٹکر میں جانبحق ہو گئی ۔جبکہ دوسرا حادثہ سنہڑو لنک روڈ پر ہوا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل جانے والا نوجوان جانبحق ہو گیا ۔تیسرا حادثہ گوٹھ خیر محمد بھٹی میں ہوا جہاں گھر کی دیوار گرنے سے ادھیڑ عمر کا شخص دیوار کے نیچے آکر جانبحق ہو گیا ہ ابھن شاہ ،ادھم سلطان،درازہ شریف،پریالو اور دیگرعلاقوں کی سڑکوں پر موٹر سائیکل ریس اور ویلنگ کے دوران 150سے زائد نوجوان زخمی ہو گئے ۔ کمانگر محلے میں عید کی رات نامعلوم چور تپیدار ایسو سی ایشن ضلع خیرپور کے جنرل سیکریٹری میر احمد رڈ کے گھر کے تالے توڑ کر 40لاکھ روپے کے مالیت کا سا ما ن لے گئے تپیدار کے مطابق وہ عید رات اپنے گھر کو تالے لگا کر اہل خانہ کے ہمراہ عید اپنے گاؤں گیا تھا بعد ازاں وہ عید کی نماز گاؤں میں رشتے داروں کے ساتھ ادا کر کے واپس خیرپور آیا تو ان کے گھر اور تجوڑیوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ پڈعیدنعید کے پہلے اور تیسرے دن مختلف حادثات میں 3 افراد جانبحق 35زخمی ہو گئے ۔شاہ عبدالطیف بھٹای سے شکارپور واپس جانے والی زائرین کی پک ا پ بہریا کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی حادثے میں دو افراد ظہور آرائیں ۔عمران شخ جانبحق 18افراد زخمی ہو ئے ۔ جبکہ کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ با ئی پاس پر الٹ گئی جسمیں 9 افراد زخمی ہوگئے دونوں حادثات میں زخمی افراد کو بہریا اور سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کیا گیا دونوں حادثات میں خواتین اور بچے زخمیوں میں شامل ہیں ۔دونوں حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے۔عید کے دن دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں کم عمر چار لڑکے شدید زخمی ہوگئے۔ جیکب آباد مختلف واقعات میں غیرت کے نام پر2خواتین سمیت 3افراد قتل، ٹرین کی زد میں آکر نوجوان ہلاک ہو گیا ۔قصبہ محراب کھوسو میں ایک خاتون اور نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ۔ایک اور واقعے میں جیکب آباد کے تاجو دیرو تھانہ کی حدود قصبہ شیران پور میں ایک خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا، بھٹائی ٹاؤن محلے میں نوجوان16سالہ امیتاز احمد ولد سہنو خان کھوسو پٹڑی کراس کررہا تھا کہ لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ 6سالہ لڑکی واٹر کورس میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی ۔ گھارو اجمیر نگرکراچی کے رہائشی دو نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ٹھٹھہ تفریح کے لیے جا رہے تھے کہ گجو کے قریب تیزرفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 27 سالہ عمران موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ اسماعیل شدید زخمی ہو گیا جس کو گھارو میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی روانہ کر دیا گیا گجو پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتا ر کر کے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے ۔ پنوعا قلگا ؤں داد لو کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور مو ٹر سائیکل کے نتیجے میں مو ٹر سائیکل سوار سعید احمد جاں بحق جبکہ را جش کمار اور ایک خاتون ایکتا زخمی ہو گئی ۔چو نگھا چوک پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں تین افراد محمد ایاز ،گل محمد ،عمران زخمی ہو گئے۔ 

تازہ ترین