• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر اور گردونواح میں مون سون کی پہلی بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا، آسمان پر بادلوں کا راج

اسکھر +شہداد پور (بیورو رپورٹ/نامہ  نگار ) سکھر اور گرد ونواح  عید الفطر کے دوسرے دن مون سون کی پہلی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، گرمی کی شدت میں کمی آنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور شہری بڑی تعداد میں تفریحی مقامات پرامڈ آئے۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح مون سون کی بارشوں کا  سسٹم سندھ میں بھی داخل ہوگیا اور عید کے دوسرے دن سکھر، پنوعاقل، صالح پٹ، کندھرا، سنگرار، علی واہن، باگڑجی، بچل شاہ میانی ودیگر علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی، جس کے باعث چند روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہوائیں چلنے اور آسمان پر بادل چھائے رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، اور موسم خوشگوار ہوگیا، جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور شہریوں کی بڑی تعداد تفریح مقامات لب مہران، محمد بن قاسم پارک، سات سہیلیوں کے مزار، لینس ڈاؤن برج، سکھر بیراج، میر معصوم شاہ مینارہ و دیگر مقامات پر امڈ آئی۔ مرد و خواتین اور بچے  خوشگوار موسم  سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ آخری سطور لکھے جانے تک شہر و گرد و نواح  میں آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے اور ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ شہدادپور سے نامہ نگار کے مطابق  بدھ کی صبح ہلکی بونداباندی ہوئی جبکہ گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

تازہ ترین