• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدادپور: وائن اسٹور شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ

شہدادپور (نا مہ نگار) اقلیتی برادری کے لئے قائم شراب خانہ چاند رات کو قانونی طور پر کھول کر مالکان نے بڑے پیمانے پر شراب فروخت کی۔ شراب خریدنے والے نوجوانوں نے سیکڑوں کی تعداد میں وائن اسٹور پر یلغار کردی اور غل غپاڑہ کیا۔ مرکزی شاہراہ پر ہجوم ہونے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث عید کی شاپنگ کے لئے جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے مذہبی سماجی حلقوں کے رہنماؤں نے آئی جی سندھ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اور ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ شراب خانہ شہری آبادی سے باہر منتقل کیا جائے۔

تازہ ترین