• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: دو نا معلوم ملزمان کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

جیکب آباد(نامہ نگار)  صدر تھانہ کی حدودجعفرآباد محلہ کی رہائشی 11 سالہ لڑکی  کو عید کے روز دونامعلوم ملزمان اغوا کرکے پرانے بس اسٹینڈ پر لے گئے جہاں دونوں ملزما ن نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی۔لڑکی کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین وہاں پہنچے  مگر اس سے قبل ملزمان فرار ہوگئے۔ لوگوں  کے اطلاع دینے پر  پولیس نے لڑکی کو اسپتال پہنچایا ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نوازشیخ نے اسپتال  میں متاثرہ لڑکی کی عیادت کی اور ورثاء کو ملزمان کوگرفتارکرنے کا یقین دلایا۔ صدرپولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد شہزادہ مرہیٹوکی مدعیت میں دونامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تازہ ترین