• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر فاروق جکھرانی پیپلز پارٹی کے سچے جیالے تھے،بلاول بھٹو زرداری

جیکب آباد(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زردار ی نے بدھ کو جیکب آبادمیں  پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر  اور رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے بڑے بھائی میر فارو ق خان جکھرانی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا۔ ان کے ہمراہ فریال تالپور ،صوبائی وزیر سہیل انور سیال بھی تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ میر فاروق خان جکھرانی پیپلزپارٹی کے سچے جیالے تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی پارٹی کے لیے وقف کررکھی تھی ان کے انتقال سے پارٹی میں ایک خلاء پیداہوگیاہے دعا ہے کہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطاکرے ،اس موقع پر صوبائی وزیر ممتازجکھرانی ،پی پی کے ضلعی صدر لیاقت لاشاری اور دیگر موجودتھے بلاول بھٹو زرداری کی آمد سے قبل جیکب آباد سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے شہرکے داخلی اورخارجی راستے بند کردیے گئے بلاول بھٹو زرداری میڈیاسے بات چیت نہیں کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پولیس ہیڈ کوارٹر کے میدان میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر آئے اور وہاں سے جکھرانی ہاؤس پہنچے اورتعزیت کے فوراًبعد واپس چلے گئے ۔

تازہ ترین