• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر پر گرمی کی شدت، متعدد افراد کو اسپتالوں میں طبی امداد فراہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید الفطر کے پہلے اور دوسرے روز شدید گرمی کے باعث درجنوں شہریوں کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں مختلف اسپتالوں کے شعبہ حادثات لے جایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔ ماہرین صحت کے مطابق اس موسم میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد کی حالت غیر ہوتی ہے کیونکہ ان کی قوت مدافعت جوانوں  کے مقابلے میں کم ہوتی ہے ۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے پر بند کمروں میں نہ رہیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اگر ضروری کام ہو تو گیلے کپڑے سے سر اور جسم ڈھانپ کر باہر نکلا جائے ،مرغن غزائوں کے بجائے سادہ غذا سبزیوں ،دہی اورلسی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اوربچوں کو باہر کھیلنے سے منع کرتے ہوئے انہیں باریک کپڑے پہنا کر رکھے جائیں۔

تازہ ترین